ابنا: قاہرہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عمرو موسی نے جو مصر میں صدارتی انتخابات کے ممکنہ امید وار بھی ہیں خبردار کرتےہوئے کہا ہےکہ مصر میں افراتفری اور تشدد میں اضافہ ہونے کا خدشہ لاحق ہے اور اب اقتدار کی منتقلی میں زیادہ تاخیر نہيں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات دوہزار بارہ کے وسط میں کرائے جائيں اور اس سے زیادہ تاخیرمصر کی عوام کےحق میں مفید نہیں ہوگي اور مزید تاخیر سے مصر کی اقتصادی ترقی پر منفی اثرات پڑسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں کسی پارٹی کو یہانتک کہ اسلامی پارٹیوں کو بھی واضح اکثریت حاصل نہیں ہوگی۔...........
/169