19 اکتوبر 2011 - 20:30

سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کے حامل ملکوں نے ایک مسودہ قرارداد پیش کرکے یمن کے ڈکٹیٹر علی عبداللہ صالح کو عدالتی تحفظ دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

ابنا: پرسی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کےحامل ملکوں نے کہا ہےکہ علی عبداللہ صالح کو اسی صورت میں قانونی استثنی دیا جاے گا جب وہ اپنے نائب کو ملک کی باگ ڈور سپرد کردیں گے۔ یہ مسودہ قرارداد برطانیہ نے پیش کیا ہے اور اس پر اگلے ہفتے ووٹنگ ہوگي۔ اس قرارداد میں یہ نہیں کہا گيا کہ اگر علی عبداللہ صالح نے اقتدار نہیں چھوڑا تو ان پرپابندیاں لگائي جائيں گي۔ یمن کے انقلابیوں نے سلامتی کونسل کی اس تجویز کو یمن کے داخلی امور میں مداخلت قراردیا ہے۔ ...........

/169