14 اکتوبر 2011 - 20:30

لاہور…پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں اور امن و امان کی خراب صورت حال کے خلاف اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی سے ایوان وزیراعلیٰ تک مارچ کیا اور دھرنا دیا۔

ابنا: اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے بھائی شہباز شریف سے استعفیٰ طلب کریں۔احتجاجی مارچ اور دھرنے کی کال پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے دی تھی جس میں مسلم لیگ ق کے ارکان اسمبلی، پی پی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اپوزیشن ارکان نے آدھا گھنٹہ تک ایوان وزیراعلیٰ کے باہر دھرنا دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں راجا ریاض کا کہنا تھا کہ شہبازشریف ایک ناکام وزیراعلیٰ ہیں۔ صوبے میں دن کو ڈینگی راج کرتا ہے اور رات کو ڈاکو۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سپریم کورٹ بھی عنقریب شہباز شریف کو نااہل قرار دے دے گی۔ دھرنے کے شرکاء نے ڈینگی سے ہلاک ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے بھیجا گیا پانی نہ پیا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن ارکان کو دو سو ڈینگی کٹس بھیجی گئیں جو اپوزیشن خواتین نے ہوا میں اچھال دیں۔ .............

/110