14 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلام آباد ۔۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ لیبیا میں مقیم55 ہزار پاکستانی خاندانوں کا معاشی مستقبل تاریک ہونے سے بچانے کیلئے لیبیا کی نئی حکومت کو فوری طور پر تسلیم کرے۔

ابنا: سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اسحق ڈار نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا ہے کہ لیبیا کا موجودہ سیٹ اپ وہاں کے عوام کی جدوجہد کا نتیجہ اور جمہوریت کی جانب پیشرفت ہے۔ پاکستان کے دوست ممالک چین‘ مصر‘ ترکی‘ سعودی عرب ‘ خلیجی ریاستیں‘ مغربی وافریقی ممالک اور امریکہ پہلے ہی لیبیا کی نئی کونسل کو تسلیم کرچکے ہیں۔ لہٰذا اب پاکستان پر بھی لازم ہے کہ وہ بلاتاخیر لیبیا کے عوام کی جدوجہد کے نتیجہ میں بننے والی حکومت کو تسلیم کرے۔  ...........

/110