ابنا: فلسطین کی وزارت اوقات کی کارگزار وزیر حنا عیسی نے کہا ہےکہ اس وقت بیت المقدس میں دس ہزار عیسائي رہتے ہیں جبکہ کئي برسوں پہلے عیسائیوں کی تعداد پچاس ہزار تھی۔ حنا عیسی نے کہا کہ بیت لحم جو حضرت عیسی علیہ السلام کی جائے پیدائش ہے صرف سات ہزار پانچ سو عیسائي بستے ہیں جبکہ کئي برسوں قبل اس شہر میں عیسائیوں کی تعداد بائيس ہزار سے زائد تھی۔ یاد رہے فلسطین پر صہیونی غاصبانہ قبضے سے قبل اس سرزمیں میں عیسائیوں کی تعداد بیس فیصد تھی اور اب یہ تعداد گھٹ کر ایک اعشاریہ دو فیصد رہ گئي ہے۔اس صورتحال کےپیش نظر قدس میں عیسائي رہنماوں کا کہنا ہےکہ صہیونی ریاست عیسائیوں کو زبردستی ترک وطن پرمجبور کررہی ہے۔............ /169
12 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 271642
صہیونی ریاست عیسائيوں کو بھی زبردستی ترک وطن پر مجبور کر رہی ہے۔