ابنا:لاہور میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 196 ،پنجاب میں 217 ہوگئی۔ صوبہ پنجاب میں مریضوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ پنجاب میں ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔آج ڈینگی وائرس کے ہاتھوں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ میواسپتال میں ہلاک ہونے والی20 سالہ نومیرہ کا تعلق شاہدرہ جبکہ 28 سالہ آصف کا تعلق سوڈیوال بند روڈ سے تھا۔ سروسز اسپتال میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والی 55 سالہ کنیز بی بی کا تعلق گجر پورہ سے ہے۔ صوبے میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی وائرس کے349 نئے کیسز سامنے آگئے مریضوں کی تعداد سولہ ہزار71ہوگئی لاہور میں 272 مریضوں میں وائرس کی تصدیق کے بعد تعداد تیرہ ہزار 783 ہوگئی ایک ہزار 454 مریض زیر علاج ہیں۔ پندرہ ہزار 805 صحت یاب ہوچکیہیں۔ اسپتالوں میں ہزاروں مریض تیز بخار میں بلڈ ٹیسٹ کرانے آرہے ہیں ۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے حکومت ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے جبکہ ڈاکٹروں اور نرسوں کی تربیت بھی جاری ہے محکمہ کا کہنا ہے کہ عوام کا ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کے لیے حکومت سے ملکر کام کرنا انتہائی ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹاوٴن کمیٹیوں کے افسران کو پبلک اور ٹرسٹ اسپتالوں کے دورے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹ اور ہوائی جہازوں میں ڈینگی کے خلاف اقدامات کے لئے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا جائے۔ ..........
/169