11 اکتوبر 2011 - 20:30

عراق کے دارالحکومت بغداد ميں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں ميں درجنوں افراد جانبحق اور زخمي ہوئے ہيں-

ابنا: عراقي پوليس کے مطابق بدھ کے روز دارالحکومت بغداد ميں دو مقامات پر پوليس اسٹيشنوں کو بموں سے نشانہ بنايا گيا ہے-پہلے حملے ميں ايک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھري کار شہر کے مرکزي علاقے الکرادہ ميں واقع ايک پوليس اسٹيشن ميں داخل ہوکر دھماکے سے اڑادي- دوسرا حملہ اس وقت ہوا جب ايک اور خودکش بمبار نے بارود سے بھري گاڑي شمال مغربي بغداد ميں الحريہ ٹاون ميں واقع ايک پوليس چيک پوسٹ سے ٹکرادي- قبل ازيں بارود سے بھري ايک اور کار وزارت داخلہ کي عمارت کے سامنے پوليس پيٹرول کے قريب دھماکے سے پھٹ گئي تھي-اسپتال کے مطابق ان دھماکوں ميں کم از کم بيس افراد جانبحق اور ساٹھ سے زائد افراد زخمي ہوئے ہيں، مرنے والوں ميں خواتين اور بچے بھي شامل ہيں-...........

/169