11 اکتوبر 2011 - 20:30

مصر کے نائب وزير اعظم نے اپنے عہدے سے استعفي دے ديا-

ابنا: پريس ٹي وي کي رپورٹ کے مطابق حازم ببلاوي نے عوام کي سرکوبي جاري رہنے پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفي ديا ہے-

انہوں نے بدامني کے حاليہ واقعات ميں سيکورٹي فورسز کے ہاتھوں چھبيس مظاہرين کے قتل پر احتجاج کرتے ہوئے استعفي ديا ہے-حازم ببلاوي نے استعفي دينے کے بعد کہا کہ مصري فوج کے ہاتھوں مظاہرين کے قتل عام نے پوري مصري قوم کو سکتے ميں ڈل ديا ہے اور مصر کي حکومت کو اس کارروائي کي ذمہ داري قبول کرني چاہيے-

مصر ميں حاليہ دنوں ميں يہ جھڑپيں اس وقت شروع ہوئيں جب قاہرہ ميں قبطي عيسائيوں نے فوجي حکومت سے مطالبہ کيا کہ وہ جنوبي علاقے اسوان ميں گزشتہ مہينوں کے دوران تخريب ہونے جانےوالے چرچ کي مرمرت کرائے قبطي عيسائيوں کے اجتماع پر مصر کي سيکورٹي فورس نے فائرنگ کردي جس کے دوران چھبيس مظاہرين مارے گئے.

مصر کے سبھي حلقوں نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کي فوري تحقيقات کا مطالبہ کيا ہے. ............

/169