9 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ مصطفی محمدنجار نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں پارلیمنٹ کے نویں انتخابات کے لئے انتخابی سرگرمیوں کا آغاز چوبیس دسمبر سے ہوگا۔

ابنا: انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اراکین میں بیس افراد کا اضافہ ہوا ہے اسی بنا پر انتخابی حلقوں کو بڑھا کر ان کی تعداد دوسوتئيس کر دی گئي ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ تمام لوگ اور گروہ جو آئين کے دائرے میں کام کرتے ہیں، انتخابات میں شرکت کرسکتے ہیں۔مصطفی محمد نجار نے کہا کہ عوام کے ووٹوں کی حفاظت کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائےگي اور کسی کو انتخابات کے عمل میں مداخلت کرنے یا خلاف قانون اقدامات کرنے کا موقع نہيں دیا جائے گا۔..........

/169