ابنا: ذرائع ابلاغ کے مطابق روس اور جارجیا کے درمیان ڈبلیو ٹی او میں شمولیت کیلئے ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے ۔ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کیلئے سوئس حکومت نے ثالثی کا کردار ادا کیا ۔ جارجیا کے نائب وزیر خارجہ سرگی کپنازے نے کہا ہے کہ مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں جس کی بڑی وجہ روس کا جارجیا سے علیحدگی اختیار کرنے والے حصے جنوبی اوسیشیا اور ابخازیہ کے روس کے ساتھ تجارتی تعلقات کے بارے معلومات دینے سے یکسر انکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک روس اپنی پوزیشن تبدیل نہیں کرتا جارجیا ڈبلیو ٹی او میں شمولیت کیلئے اس کی حمایت نہیں کرے گا ۔ ...........
/169