ابنا: بغداد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عراقي پارليمنٹ کے سلامتي اور دفاعي کميشن کے سربراہ حسن السنيد نے کہا ہے کہ کميشن ، عراق سے تمام امريکي فوجيوں کے انخلاء کے لئے گيارہ نومبر کي تاريخ مناسب سمجھتا ہے اور اسے اميد ہے کہ اس کي تجويز پر عمل کرتے ہوئے تمام امريکي فوجي اس تاريخ تک عراق سے نکل جائيں گے عراق کي سياسي جماعتوں کے ليڈروں نے منگل کو بغداد ميں صدر جلال طالباني کي صدارت ميں ايک اہم مٹنگ ميں امريکي فوجيوں کي تعيناتي کي مدت ميں توسيع نہ کرنے کا فيصلہ کيا-
ميٹنگ کے بعد اعلان کيا گيا کہ تمام سياسي جماعتيں اس بات پر متفق ہيں کہ تمام امريکي فوجيوں کو معينہ مدت کے اندر يعني رواں سال کے اختتام سے قبل عراق سے نکل جانا چاہئے -
.............
/169