ابنا: علی الکبانی نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ آل سعود کی حکومت حجاز کے عوام پر ظلم و ستم ڈھا رہی ہے اور یہ ایک ڈکٹیٹر حکومت ہے کیونکہ اس نے طاقت کے بل پر ہی حجاز پر حکومت کی ہے۔ الکبانی نے علاقے کے حالات کے تعلق سے آل سعود کی منافقانہ اور دوغلی پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آل سعود ایک طرف تو شام کے خلاف کاروائياں کررہی ہے اور دوسری طرف سے اس نے بحرین میں اپنے فوجی بھیج رکھے ہیں جو عوام کو بری طرح کچل رہے ہيں۔ سعودی عرب یمن میں بھی مداخلت کررہا ہے اور آل سعود نے یمن کے ڈکٹیٹر کی حمایت کے لئے بکتر بند گاڑیاں اور فوجی ساز وسامان بھیجا ہے۔........ /169
5 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 270182
لندن کے ایک سیاسی مبصر علی الکبانی نے کہا ہےکہ آل سعود نے ڈنڈے اور تشدد کے زور پر جزیرۃ العرب پرحکومت کی ہے اور آل سعود کی حکومت آمریت اور استبداد کا واضح نمونہ ہے۔