ابنا:اس موقع پر شہر کے مختلف علاقوں ميں کاروباري مراکز تعليمي ادارے بند ہيں اور سڑکوں پر ٹريفک بھي نہ ہونے کے برابر ہے- مختلف شيعہ اور سني تنظيموں نے فرقہ وارانہ دہشتگردي کے اس واقعے کے خلاف آج عوام سے يوم سوگ منانے اور ہڑتال کرنے کي اپيل کي تھي-کوئٹہ کے اختر آباد علاقے ميں مسلح فرقہ پرست دہشتگردوں نے ايک بس ميں گھس کر فائرنگ کردي تھي جس ميں چودہ شيعہ مسلمان شہيد اور چھے زخمي ہوگئے تھے - زخميوں ميں کئي افراد کي حالت نازک بتائي گئي ہے-ياد رہے کہ گزشتہ بيس ستمبر کو بھي مسلح افراد نے زائرين کي ايک بس پر حملہ کرکے انتيس افراد کو شہيد کرديا تھا - اس دہشتگردانہ حملے کي ذمہ داري سپاہ صحابہ سے وابستہ لشکر جھنگوي نے قبول کي تھي - ادھر پاکستان کي قومي اسمبلي کے اجلاس کے دوران متعدد ارکان اسمبلي نے کوئٹہ کے واقعے کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے وزير داخلہ رحمان ملک اور وزيراعلي بلوچستان کے استعفے کا مطالبہ کيا ہے-.........../169
4 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 269992
کوئٹہ ميں فرقہ پرست دہشتگردوں تيرہ شيعہ مسلمانوں کي شہادت کے المناک واقعے کے خلاف آج يوم سوگ منايا جارہا ہے-