ابنا: ڈاکٹر لاريجاني نے فلسطين کي اسلامي مزاحمتي تحريک حماس کے سياسي دفتر کے سربراہ خالد مشعل سے ملاقات ميں کہاکہ فلسطيني عوام کا اپنے حقوق کي بازيابي کا دار و مدار مزاحمتي قوتوں اور تحريکوں کو استحکام بخشنے پر ہے - ڈاکٹر لاريجاني نے کہاکہ فلسطين کے سبھي گروہوں کا پہلا مقصد اور ہمہ جانبہ سعي و کوشش يہي ہوني چاہئے کہ صيہوني حکومت اور غيرملکي دشمنوں کے مقابلے ميں مزاحمتي قوتوں کو استحکام بخشا جائے -
اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ کے اسپيکر نے کہاکہ صيہوني حکومت کي جارحانہ پاليسيوں کے مقابلے ميں فلسطين کي مزاحمتي قوتوں کي حمايت اسلامي جمہوريہ ايران کي پاليسي کا حصہ ہے -
حماس کے سياسي دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے بھي اس ملاقات ميں تہران ميں انتفاضہ فلسطين کي حمايت ميں ہونے والي عالمي کانفرنس کو اسلامي جمہوريہ ايران کي طرف سے اٹھايا گيا ايک اہم قدم قرارديا اور کہاکہ اس کانفرنس کا اقدام وہ بھي ايسے حساس اور تقدير ساز مرحلے پر جب فلسطيني عوام کو حمايت کي سخت ضرورت ہے بہت ہي اہم تھا.
...........
/169