29 ستمبر 2011 - 20:30

آج تہران کی مرکزی نماز جمعہ آيت اللہ احمد جنتی کی امامت میں ادا کی گئی۔

ابنا: انہوں نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے نماز جمعہ کے خطبوں میں دفاع مقدس کو مختلف میدانوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی و پیشرفت کی بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دفاع مقدس اسلامی جمہوریہ ایران کی سائنسی صنعتی سیاسی اور فوجی ترقی و پیشرفت کی بنیاد ہے۔ آیت اللہ جنتی نے مزید کہا کہ ترقی و پیشرفت کے علاوہ دفاع مقدس نے اسلامی ایران کی آزادی و خودمختاری کی بھی حفاظت کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کو عزت و طاقت عطا کی اور آج ایران کی دفاعی اور عسکری طاقت نے دشمنوں کو دفاعی پوزیشن میں کھڑا کر دیا ہے۔ تہران کی نماز جمعہ کے خطیب نے اسی طرح دفاع مقدس کے مجاہدوں اور جانبازوں کی دلیری و بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں اسلامی بیداری کی لہر جانبازوں کی بہادری اور دفاع مقدس کی برکت سے ہے۔آیت اللہ جنتی نے کہا کہ خداوند متعال کے لطف و کرم سے اسلامی بیداری کی لہر پھیل رہی ہے اور ڈکٹیٹر یکے بعد دیگرے سرنگوں اور انصاف پسند کامیاب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اسی طرح بحرین کے عوام کی اسقامت و مزاحمت کو سراہا اور بحرین کے انقلابی عوام خاص طور پر خواتین کے ساتھ آل خلیفہ اور آل سعود کے فوجیوں کے تشدد آمیز رویے کی مذمت کی۔...........

/169