ابنا: چلی میں طلبا کے احتجاج پر پولیس نے کتوں،پانی اور آنسو گیس کے ساتھ حملہ کیا ہےجس کے بعد ہنگامہ آرائی میں شدت آگئی ہے۔تین ماہ سے تعلیمی اصلاحات کے لئے احتجاج کرنے والے طلبا کے چلی حکومت سے مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اس کے ساتھ ہی ان کا احتجاج بھی جاری ہے،پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لئے جب واٹرکینن،آنسوگیس اور کتوں کا استعمال کیا توطلبا مشتعل ہوگئے،اور پولیس کی گاڑیوں پر پتھراوٴ کردیا،کچھ مشتعل طلبا نے رکاوٹیں کھڑی کرکے آگ بھی لگادی، آخری اطلاعات کے مطابق پولیس اور طلبا کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا۔............
/169