27 ستمبر 2011 - 20:30

عراقی پارلمینٹ میں صدر دھڑے نے امریکہ کو عراق میں پائي جانے والی بد امنی کا اصل ذمہ دار قرار دیا ہے۔

ابنا: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں صدر دھڑے کے رکن حسین الشریفی نے ملک میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے لئے امریکہ کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض عرب ممالک نہ صرف عراق کے امور میں تعمیری کردار ادا نہیں کرر ہے ہیں بلکہ وہ بہت خطرناک طریقے سے امریکی کردار ادا کر ر ہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عراقی فوج نے بھی عراقی شہروں کی سیکورٹی کے سلسلے میں خاص کردار ادا نہیں کیا ہے اور حالیہ چند سالوں کے دوران بھرپور کردار ادا کرنے میں ناکام ر ہی ہے لیکن یہ بات مد نظر رکھنی چاہئے کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ عراقی فوج طاقتور ہوتاکہ وہ اکیلےہی عراقی شہروں کی سیکورٹی کاٹھیکیدار بنارہے
واضح ر ہے کہ عراقی ذرائع کے مطابق امریکہ اور علاقے کے بعض عرب ممالک عراق میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعات میں ملوث ہیں۔
 ............

/169