ابنا: اس خبر پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوۓ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے سیاسی امور کے نائب لین پاسکو نے سلامتی کونسل میں تقریر کرتے ہوۓ کہا ہے کہ اسرائيل کی تعمیراتی کمیٹی نے مشرقی بیت المقدس میں مزید رہائشی مکانات کی تعمیر کا جو فیصلہ کیا ہے وہ تشویشناک ہے۔ لین پاسکو نے مزید کہا کہ یہودی بستیوں کی تعمیر غیر قانونی اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے منافی ہے۔ رواں سال خصوصا حالیہ چند دنوں میں صہیونی ریاست کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کا نیا مرحلہ امریکہ کی براہ راست حمایت کے ساتھ شروع ہوا ہے۔ اس سلسلے میں امریکی صدر باراک اوباما نے چند دن قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کرتے ہوۓ نہ صرف امریکہ کی جانب سے صہیونی ریاست کی ہمہ گیر حمایت کۓ جانے اور فلسطینیوں کے کم ترین حقوق کی بازیابی کی بھی مخالفت کی بلکہ اس کے بعد ایک بار پھر صہیونیوں کے ساتھ اپنی عقیدت اور ان کے مفادات کے لۓ کام کرنےکا بھی اظہار کیا۔ باراک اوباما نے صہیونی ریاست کے خلاف عالمی برادری کی نفرت کو نظر انداز کرتے ہوۓ اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اور صہیونی ریاست کے درمیان اٹوٹ تعلقات قائم ہیں۔ ان امور سے اس حقیقت کی نشاندہی ہوتی ہےکہ صہیونی ریاست نے اپنی توسیع پسندانہ پالیسیوں کا نیا مرحلہ امریکہ کے گرین سگنل کے ساتھ ہی شروع کیا ہے۔ صہیونی ریاست تباہی و بربادی اور فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں میں توسیع کے ذریعے مختلف مقاصد حاصل کرنےکے درپے ہے۔ جن میں سے ایک مقصد آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل کے سدراہ ہونا ہے۔ صہیونی ریاست یہودی بستیوں میں توسیع کے ذریعے فلسطینی علاقوں کو ایک دوسرے سے الگ کرنا چاہتی ہے تاکہ آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل عملی طور پر ناممکن ہو کر رہ جاۓ۔ یہی وجہ ہے کہ صہیونی ریاست کے حامی یورپی ممالک نے کبھی بھی نہیں چاہا ہے کہ یہ حکومت یہودی بستیوں کی تعمیر کا سلسلہ بند کرنے کے لۓ دباؤ میں آۓ ۔ اسی تناظر میں امریکہ ہمیشہ ویٹو پاور کے غیر منصفانہ حق کے استعمال یا اس کے استعمال کی دھمکی دے کر یہودی بستیوں کی تعمیر کا سلسلہ رکوانے اوران کے انہدام کے سلسلے میں عالمی برادری کی تمام تر کوششیں ناکام بناتا رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں صہیونی ریاست کے حامیوں نے ہمیشہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر سمیت اس حکومت کے تسلط پسندانہ اقدامات کو غیر قانونی قرار دینے والی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔ اسی لۓ فلسطینی علاقوں میں صہیونی ریاست کے تباہ کن اور توسیع پسندانہ اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر اعتراضات کۓ جارہے ہیں۔
.............
/169
27 ستمبر 2011 - 20:30
News ID: 268376
صہیونی حکام فلسطینی گروہوں کو اقوام متحدہ میں آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل کے مسئلے سے دستبردار کرنے کے مقصد سے ان کے ساتھ مذاکرات کے مدعی ہیں جبکہ دوسری جانب صہیونی ریاست نے اعلان کیا ہے کہ وہ عنقریب مشرقی بیت المقدس میں واقع صہیونی بستیوں میں مزید ایک ہزار ایک سو رہائشی مکانات کی تعمیر کا کام شروع کردے گی۔