24 ستمبر 2011 - 20:30

کانگریس برائے حمایت ملت بحرین کے سیکریٹری جنرل عبدالحمید دشتی نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے جرائم کے ثبوت و شواہد اقوام متحدہ میں پیش کردئے گئےہیں۔

ابنا: عبدالحمید دشتی نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ بحرین کے ماہرین قانون اور سیاسی رہنماؤں نے انسانی حقوق کی پامالی کے ثبوت و شواہد کے ساتھ سینتالیس خطوط اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو پیش کئے ہیں اور اس کونسل کے رکن ملکوں سے مطالبہ کیا ہےکہ ملت بحرین کے حقوق کی حمایت کریں۔ عبدالحمید دشتی نے بحرین، شام ، یمن اور مصر و تیونس میں سعودی عرب کی مداخلت کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ بہت سے عرب اور افریقی ممالک کے پالیسی ساز مراکزمیں سعودی عرب کے اثر ورسوخ کی وجہ سے یہ ممالک ملت بحرین کی حمایت نہيں کرپاتے۔ ملت بحرین کی حامی تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت اپنی قانونی حیثیت کھو چکی ہے۔ قابل ذکر ہے ملت بحرین چودہ فروری سے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے مظاہرے کررہی ہے جس پرآل سعود اور آل خلیفہ کے کارندوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔............

/169