20 ستمبر 2011 - 19:30

عراق ميں صدر گروہ کے سربراہ نے عراقي عوام سے اپيل کي ہے کہ وہ اپنے ملک ميں امريکي فوجيوں کي موجودگي کي مخالفت کے اعلان کے لئے مظاہرے کريں -

ابنا: عراق سے موصولہ خبروں کے مطابق مقتدي صدر نے اس بار پھر زور ديا ہے کہ ہم عراق ميں امريکي فوجيوں کي ، ٹريننگ کے بہانے سے بھي موجودگي کے خلاف ہيں اور عوام سے ہماري اپيل ہے کہ وہ پر امن مظاہرے کرکے ، اپني مخالفت کا اعلان کريں -

امريکہ نے اعلان کيا ہےکہ اس کے کچھ فوجي ، عراقي فوجيوں کو ٹريننگ دينے کے لئے سن دو ہزار گيارہ کے بعد بھي ، عراق ميں موجود رہيں گے - بغداد واشنگٹن سيکوريٹي معاہدے کے مطابق امريکہ کو دو ہزار گيارہ کے اختتام تک اپنے تمام فوجيوں کو عراق سے نکال لينا ہے.
.......

/169