ابنا: بریگیڈیئرہوشنگ یاری نے ارنا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوۓ ہفتہ دفاع مقدس کو سراہتے ہوۓ کہا کہ ملک میں ہیلی کاپٹروں کی ڈیزائننگ اور تیاری کا کام پوری سنجیدگی کے ساتھ جاری ہے اور ہمیں امید ہےکہ ہم مستقبل قریب میں یہ مقصد حاصل کر لیں گے۔ واضح رہے کہ بریگيڈیر ہوشنگ کو اسلامی جہموریہ ایران کی برّی فوج کے سربراہ احمد رضا پوردستان نے برّی فوج کی ایئر فورس کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔ ہوشنگ یاری نے کہا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لۓ کچھ وقت لگے گا لیکن آخر کار ایرانی ماہرین کی کوششوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کی آب و ہوا سے ہم آہنگ ہیلی کاپٹر بناۓ جائيں گے۔ اور ان کی رفتار اور پرواز کی مدت میں اضافہ کیا جاۓ گا اور اسلحے کے نظام میں بھی بہتری لائی جاۓ گی۔
............
/169