18 ستمبر 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن جواد کریمی قدوسی نے کہا ہے کہ آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران ایرانیوں کی استقامت اسلامی بیداری کے قیام میں بہت مؤثر رہی ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق جواد کریمی نے ، جو آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایک کمانڈر تھے ، آٹھ سالہ دفاع مقدس اور اس کے بعد کے برسوں میں اور اسلامی بیداری کے قیام میں اسلامی انقلاب کے اصولوں کے تحفظ میں ایرانیوں کی استقامت و مزاحمت کے کردار پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مصر کے نوجوانوں نے ایران کو اپنے لئے نمونۂ عمل بناکر قاہرہ میں صہیونی ریاست کے سفارت خانے پر قبضہ کیا اور کہا جاسکتا ہے کہ اب صہیونی ریاست قوموں کے محاصرے میں آگئي ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد عالمی سامراج بہت بڑے خطرے سے دوچار ہوگيا تھا اور اس نے محسوس کرلیا تھا کہ اسلامی انقلاب نے اس کے ناپاک عزائم کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔جواد کریمی قدوسی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مغرب ، خاص طورسے ، امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی تشکیل کو اپنے لئے خطرناک قرار دے رہا تھا کہا کہ صدام کو ورغلا کر اور اس کو فوجی سازو سامان سے لیس کرکے ایران کے نومولود انقلاب کے خلاف جنگ چھیڑ دی گئی تھی۔
............ 
/169