17 ستمبر 2011 - 19:30

ترکي نے صہیوني ریاست کے ساتھ بحران کو حل کرنے کے بارے ميں امريکا کي ثالثي کو مسترد کرديا ہے

ابنا: ترکي کے وزير خارجہ احمد داؤد اوغلو نے قونيہ شہر ميں ايک پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکي کو تل ابيب انقرہ تعلقات ميں پائے جانےوالے بحران کو حل کرنے کے لئے امريکا کي ثالثي کي ضرورت نہيں ہے -

ترک وزير خارجہ نے کہا کہ اگر صہیوني ریاست، ترکي کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانا چاہتي ہے تو اسے انقرہ کے مطالبات کو مکمل طور پر تسليم کرنا ہوگا - انہوں نے کہا کہ ترکي اور اسرائيل کے تعلقات ميں پايا جانے والا بحران وہ موضوع ہے جس پر نيويارک ميں ترکي کے وزير اعظم رجب طيب اردوغان اور امريکي صدر باراک اوبامہ بات چيت کريں گے -

ترکي کا کہنا ہے کہ وہ اسرائيل کے ساتھ اپنے تعلقات اسي وقت معمول پر لائے گا جب وہ غزہ کا محاصرہ ختم کردے گا اور مرمرہ بحري جہاز پر اپنے حملوں کے سلسلے ميں معافي مانگ لے گا -.......

/169