14 ستمبر 2011 - 19:30

ایران میں تیار کئے گئے صاعقہ جنگی طیارے نے ایرانی فضائیہ کی فدائیان حریم ولایت تین نامی فوجی مشقوں میں پہلی بار جنگی سازو سامان کا استعمال کرتے ہوئے معینہ اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ابنا: ایران کا صاعقہ جنگی طیارہ بھاری اور ہلکے ہتھیار لےجاسکتا ہے اور اس میں تمام ماڈرن جنگي طیاروں کی توانائياں بھی ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے آپریشنل انچارج بريگیڈیر سید محمد علوی نے بتایا کہ فضائیہ کے بمبار طیاروں نے غیر متحرک اہداف کے علاوہ متحرک اہداف کو بھی کامیابی کے ساتھ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ فدائیان حریم ولایت تین فوجی مشقوں میں پہلے تین دنوں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے بمبار طیاروں نے فوجی مشقوں میں استعمال ہونے والے بموں اور میزائلوں کا استعمال کیا اور منگل سے شروع ہونے والی اصلی مشقوں میں جنگی بموں اور میزائلوں کا استعمال کررہیے ہیں ۔واضح رہے کہ منگل سے شروع ہونے والا اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کی فدائیان حریم ولایت فوجی مشقوں کا تیسرا مرحلہ ایران کے شمال مغربی علاقے میں جاری ہے۔............

/169