ابنا: امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ القاعدہ کا نیا سرغنہ پاکستان میں ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان جارج لیٹل نے کہا ہے کہ القاعدہ کا نیا سرغنہ ایمن الظواہری پاکستان میں ہے اور پاکستان کے علاوہ کسی اور جگہ اس کی موجودگي کی اطلاع نہیں ہے۔واضح ر ہے کہ امریکی حکام یہ دعوے ایسے حالات میں کر ر ہے ہیں کہ ایمن الظواہری کا ایک ویڈیو ٹیپ نشر ہوچکا ہے۔ادھر القاعدہ سے وابستہ السحاب چینل نے گيارہ ستمبر کی برسی کی مناسبت سے الظواہری کا آڈیو ٹیپ نشر کیا ہے جس میں اسامہ بن لادن کے پیغامات کو تحریری شکل میں دکھایا گيا تھا۔القاعدہ کو جنم دینے میں پاکستان اور امریکہ نے بنیادی کردار ادا کیا اور اب امریکہ طالبان سے مذاکرات کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ امریکہ کی حمایت سے قطر میں طالبان کا نمائندہ دفتر کھولا جانے والا ہے۔
............
/169