ابنا: قاسم الہاشمی نے العالم ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کے عوام اور تمام سیاسی گروپ آل خلیفہ حکومت کی سرنگونی چاہتے ہیں اور اس حکومت کے مطلق العنان حکام کے سامنے لوگوں کے جائز مطالبات کے سلسلے میں اقتدار چھوڑنے کے علاوہ اور کوئي چارہ نہیں ہے۔قاسم الہاشمی نے کہا کہ سیکورٹی اہلکار لوگوں پر حملہ کر کے بہت سے مظاہرین کو زخمی کر رہے ہیں اور یہ کہ سیکورٹی فورسز کے حملوں میں زخمی ہونے والے بہت سے افراد گھروں میں ہیں کیونکہ وہ علاج کے لئے اسپتال نہیں جا سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ آل خلیفہ حکومت کرائے کے غیرملکی ایجنٹ بلا کر اور امریکہ اور سعودی عرب کی مدد سے بحرینی عوام پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس طرح اپنے ناجائز اقتدار کو باقی رکھنا چاہتی ہے۔............
/169