9 ستمبر 2011 - 19:30

اقوام متحدہ کے ترجمان ایڈوارڈو ڈل بوۓ نے کہا ہے کہ یہ ادارہ فرانسیسی صدر کے ایران مخالف بیانات کے بارے میں تحقیق کرے گا۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈوارڈو ڈل بوۓ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا ادارہ فرانسیسی صدر نیکولاس سرکوزی کے دھمکی آمیز بیانات سے متعلق رپورٹوں کے صحیح ہونے کے بارے میں تحقیقات کرے گا اور جلد ہی ان تحقیقات کا نتیجہ منظر عام پر لاۓ گا۔ واضح رہے کہ سرکوزی نے اکتیس اگست کو دعوی کیا تھا کہ اگر ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے منصوبے پر اصرار کیا تو اس پر حملہ کردیا جاۓ گا۔ فرانسیسی صدر نے ایسی حالت میں ایران پر بے بنیاد الزامات لگاۓ ہیں کہ جب ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی نے حال ہی میں ایران کی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کرنے کے لۓ اپنے معائنہ کار ایران روانہ کۓ تھے اور ان معائنہ کاروں نے کسی ایسے ثبوت کی جانب اشارہ نہیں کیا کہ جن سے ظاہر ہوتا ہو کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں قانون سے انحراف پایا جاتا ہے ۔............ /169