ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق ریاض منصور نے آج مزید کہا ہے کہ بعض دوسرے ممالک بھی عنقریب آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیں گے۔ ریاض منصور نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تقریبا دو تہائی رکن ممالک نے فلسطین کو تسلیم کرلیا ہے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو امید ہےکہ وہ اقوام متحدہ میں اپنی مکمل رکنیت کا تاریخی حق حاصل کرلیں گے۔ واضح رہے کہ خود مختار فلسطینی انتظامیہ بیس ستمبر کو آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل پر مبنی ایک قرار داد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کرنے والی ہے جبکہ امریکہ اور صہیونی اس سلسلے میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔............ /169
9 ستمبر 2011 - 19:30
News ID: 264737
اقوام متحدہ میں خود مختار فلسطینی انتظامیہ کے نمائندے ریاض منصور نے کہا ہے کہ دنیا کے ایک سو اکتیس ممالک نے انیس سو سڑسٹھ کی سرحدوں کی بنیاد پر آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل کی حمایت کی ہے۔