8 ستمبر 2011 - 19:30

بحرین میں آل خلیفہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ۔

ابنا:‌ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز کے مظاہروں پر آل خلیفہ اور آل سعود کےکارندوں کے حملوں میں کئي افراد زخمی ہوگئے۔ گذشتہ شب ملت بحرین نے شہر علی اور بوری میں مظاہرے کئے تھے۔ ادھر آل خلیفہ اور آل سعود کی فورسز کی تشدد آمیز کاروائيوں کے نتیجے میں زخمی انقلابیوں کو اسپتالوں میں داخل کرنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق آل خلیفہ کے کارندے زخمیوں کو اسپتال لے جانے میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔ گذشتہ روز کے مظاہروں میں سکیورٹی فورس کے حملوں میں زخمی ہونے والوں کا علاج گھروں میں کیا گيا۔............./169