7 ستمبر 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کہا ہے کہ ہر وہ اقدام جو دنیا میں عسکری ماحول بنانے اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر ہتھیاروں کی دوڑ کا باعث بنے عالمی برادری اور بین الاقوامی سلامتی کے نقصان دہ ثابت ہوگا۔

ابنا: رامین مہمان پرست نے ترکی میں نیٹو کی طرف سے میزائل شیلڈ نصب کئے جانے کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا اپنی اصولی پالیسی کے تحت ترک اسلحہ اور فوجی اقدامات سے پرہیز پر زور دیتے ہوئے یہ موقف ہے کہ ترکی میں نیٹو کے ذریعہ میزائل شیلڈ نصب کئے جانے سے علاقے بلکہ خود ترکی کی سلامتی اور استحکام میں کوئي مدد نہیں ملے گي۔ مہمان پرست نے کہا کہ تجربہ بتاتا ہے کہ نیٹو کا میزائل شیلڈ منصوبہ امریکہ کے اسی مشکوک منصوبے کا حصہ ہے جو مشرقی یورپ میں کافی عرصے سے زیر غور ہے اور امریکہ نیٹو کے ذریعہ اس پر عمل کرنے کے لئے اسی پالیسی پر کام کر رہا ہے جس پر سرد جنگ کے دوران عمل کیا گيا تھا اور یہ کہ امریکہ اس طرح سامراجی پالیسیوں کو جاری رکھ کر علاقے کی سیکورٹی کے عوامل کو مغرب کی خواہش کے مطابق تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خیال میں علاقے میں نیٹو کی موجودگي بدامنی پیدا ہونے کے مترادف ہے جس کا نتیجہ مغرب کا تسلط اور اس کی سامراجی پالیسیاں جاری رہنے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہوگا۔............. /169