ابنا: تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرکے نورین مسجد کو آگ لگانے کے صہیونیوں کے اقدام کی شدید ا لفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے ادیان الھی کی توہین قرار دیا ہے۔ نورین مسجد نابلس شہر کےجنوب میں قصرہ گاؤں میں واقع ہے۔
تحریک حماس نے اپنے بیان میں صہیونی ریاست کی آئے دن کے مجرمانہ اقدامات کے مقابل ملت فلسطین کے اتحاد کی ضرورت پرتاکید کرتےہوئے عرب لیگ ، اسلامی تعاون تنظیم اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے صہیونی ریاست کے تسلط پسندانہ اقدامات کی روک تھام کئے جانے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ صہیونی عناصر نے پیر کے روز اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے قصرہ گاؤں کی نورین مسجد پرحملہ کرکے اس میں آگ لگادی تھی۔
..............
/169