ابنا: مظاہرين نے شہر سترہ کي سڑکوں پر نکل کر سيکورٹي اہلکاروں کے ہاتھوں چودہ سالہ بچے کي شہادت پر اپنے غم غصے کا اظہار کياـ
اس موقع پر سيکورٹي اہلکاروں نے مظاہرين کو اپنے تشدد کا نشانہ بنايا ـ
ياد رہے کہ عيد الفطر کے دن چودہ سالہ بحريني بچہ علي جواد الشيخ سيکورٹي اہلکاروں کے حملے ميں شہيد ہو گيا تھاـ
دوسري جانب کئي جيلوں ميں بند سياسي کارکنوں نے بھوک ہڑتال جاري ہےـ سياسي کارکن کريم المحروس نے بتايا ہے کہ تين سے زائد جيلوں ميں قيد سو سے زائد قيديوں نے بھوک ہڑتال شروع کردي ہےـ
سياسي کارکن المحروس نے بتايا کہ بھوک ہڑتال ايک ہفتے سے جاري ہے ـ انہوں نے بتايا کہ ان قيديوں کا مطالبہ ہے کہ سياسي قيديوں کو فوري طور پر رہا کيا جائے، ان کے خلاف فوجي عدالتوں ميں مقدمہ بند کيا جائے اور جبرا لئے جانے والے اقباليہ بيانوں کو کالعدم قرار ديا جائےـ المحروس نے بتايا کہ بھوک ہڑتال کرنے والوں کي جسماني حالت تشويش ناک ہے اوربعض قيديوں کو اسپتال ميں داخل کرانا پڑا ہے تاہم انہوں نے اپني بھوک ہڑتال بند نہيں کي ہےـ المحروس نے کہا کہ آل خليفہ حکومت حقائق کو الٹ کر پيش کر رہي ہے اور حکومت عالمي قانوني اداروں کے نمائندوں کو ملک کے اندر آنے کي اجازت نہيں دے رہي ہے اور حقائق کو عالمي اداروں سے پوشيدہ رکھ رہي ہے-............
/169