ابنا: حسن قشقاوی نے کہا کہ ایران مزاحمتی تحریکوں کو کمزور کرنے کے لیے صہیونی ریاست اور امریکہ کے منصوبوں اور شام میں ہر قسم کی غیرملکی مداخلت کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے لیبیا کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قذافی حکومت کے مغرب کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بہت سے عبرت آموز اور پوشیدہ حقائق موجود ہیں جو مستقبل میں کھل کر سامنے آجائيں گے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے بحرین کے بارے میں بھی کہا کہ ایران کو ایک ہمسایہ ملک ہونے کی حیثیت سے غیرملکی فوجی مداخلت کے ذریعے بحرین کی قومی حاکمیت کی خلاف ورزی پر تشویش ہے۔........... /169
4 ستمبر 2011 - 19:30
News ID: 263849
ایران کے نائب وزیر خارجہ حسن قشقاوی نے کہا ہے کہ ایران شام میں اصلاحات کے لیے شام کی حکومت کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔