3 ستمبر 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی سب سے بڑی امدادی کھیپ عنقریب صومالیہ ارسال کر دی جائے گی۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے شعبۂ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل پویا حاجیان نے ارنا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی امدادی سامان کی سب سے بڑی کھیپ کہ جس کا وزن پانچ ہزار ٹن ہے، عنقریب ایران کی جنوبی بندرگاہ بندرعباس سے صومالیہ روانہ کر دی جائے گی۔پویا حاجیان نے کہا کہ اس امدادی کھیپ میں چاول آٹا اور دالیں شامل ہیں اور اسے سمندری راستے سے صومالیہ بھیجا جائے گا۔ واضح رہے کا اسلامی جمہوریہ ایران صومالیہ کے قحط زدہ افراد کے لیے اب تک امدادی اشیا کی آٹھ کھیپیں روانہ کر چکا ہے۔ اس کے علاوہ اس نے موغادیشو میں پانچ سو خاندانوں کے لیے ایک ریلیف کیمپ بھی قائم کیا ہے جس میں پندرہ ڈاکٹر اور امدادی کارکن قحط سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں طبی سہولیات بھی فراہم کر رہے ہیں۔............ /169