3 ستمبر 2011 - 19:30

غزہ پٹی میں فلسطینیوں نے اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کی غیرمنصفانہ رپورٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق فلسطینی مظاہرین نے گزشتہ رات غزہ شہر کے مرکز میں جمع ہو کر اقوام متحدہ کی اس جانبدارانہ رپورٹ پر تنقید کرتے ہوئے اس بات زور دیا کہ یہ رپورٹ صہیونی ریاست کی طرفداری کی واضح علامت ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ نے درحقیقت صہیونی ریاست  کی جانب سے غزہ پٹی کے چار سال سے جاری محاصرے کو قانونی جواز فراہم کیا ہے۔ مظاہرین نے فلسطین اور ترکی کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے انقرہ سے صہیونی ریاست کے سفیر کے اخراج کے ترک حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے سابق وزیراعظم جیفری پامر کی سربراہی میں اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم نے غزہ جانے والے آزادی کارواں ایک پر صہیونی کمانڈوز کے حملے کو جائز قرار دیتے ہوئے محاصرہ شدہ غزہ پٹی کی طرف اس کارواں کی حرکت کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔ فریڈم فلوٹیلا پر صہیونی کمانڈوز کے حملے میں نو ترک امدادی کارکن جاں بحق گئے تھے۔...........

/169