1 ستمبر 2011 - 19:30

واشنگٹن میں مسجد الاسلام کے امام جماعت عبدالعلیم موسی نے کہا ہے کہ امریکہ میں مسلمان خوف و اضطراب میں زندگي گذار رہے ہیں۔

ابنا: عبدالعلیم موسی نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ مسلمانوں کے خلاف سی آئي اے اور پولیس کی جاسوسی سے مسلمان خوف و اضطراب میں مبتلا ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ امریکی مسلمانوں کی جاسوسی کرنا امریکی اداروں کی پرانی روش ہے لیکن گيارہ ستمبر کے واقعات اور دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ کے شروع ہونے کے بعد سے امریکہ میں مسلمانوں پر دباؤ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کےخلاف جاسوسی کرنے کے لئے نیویارک پولیس اور سی آئی اے کے تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پولیس نے اس تعاون کے تحت مسلمانوں کے تمام عام مقامات کو اپنی نگرانی میں لے لیا ہے اور ان مقامات پر جاسوسی کے آلات نصب کر دئے ہیں۔............... /169