ابنا: غدامس شہر ليبيا - الجزائر کي سرحد کے قريب واقع ہے کہا جارہا ہے کہ ليبيا کے مفرور ڈکٹيٹر معمر قذافي نے بھي اسي شہر ميں روپوشي اختيار کر رکھي ہے- اس رپورٹ کے مطابق قذافي کي اہليہ اور اسکے دو بيٹے غدامس سے بھاگ نکلنے ميں کامياب ہوگئے ہيں اور انہوں نے ہمسايہ ملک الجزائر ميں پناہ حاصل کرلي ہے- حکومت الجزائر نے بھي قذافي کي اہليہ اور اسکے دو بيٹوں کي آمد کي تصديق کردي ہے-
ادھر ليبيا کي عبوري انقلابي کونسل نے حکومت الجزائر سے قذافي کے اہل خانہ کو ليبيا واپس بھيجے جانے کا مطالبہ کيا ہے
ليبيا کے امور ميں اقوام متحدہ کے ايک خصوصي نمائندے کا کہنا ہے کہ ليبيا کي قومي عبوري کونسل اپنے ملک ميں بين الاقوامي فوج کي تعيناتي کے خلاف ہے -
دوسري طرف ليبيا کے انقلابيوں کے کمانڈر نے کہا ہے کہ قذافي کي فوج کے خلاف فيصلہ کن حملے کا وقت قريب آن پہنچا ہے.
..............
/169