30 اگست 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں ایک آگاہ ذریعہ نے سعودی عرب کا یہ الزام مسترد کیا ہےکہ ایران نے سعودی عرب کو نشانہ بنایا ہے۔

ابنا:سعودی عرب کے وزیر داخلہ امیر نائیف نے خلاف واقع بیان دیتےہوئے دعوی کیا ہے کہ ایران نے بعض مسائل کھڑے کرکے سعودی عرب کو نشانہ بنایا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے اس ذریعے نے کہاکہ ایران نے ہمیشہ یہ خواہش کی ہےکہ سعودی عرب میں امن و استحکام قائم رہے کیونکہ ایران، سعودی عرب کے استحکام کو اپنا استحکام سمجھتا ہے۔ وزارت خارجہ کےاس ذریعے نے کہا کہ سعودی عرب کے وزیر داخلہ کے بے بنیاد دعوی کا سرچشمہ ایران کے خلاف پروپگینڈے اور دونوں ملکوں کےتعلقات میں ابھام کی صورتحال ہے۔............

/169