ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کاظم جلالی نے آج روس کی جانب سے ایس تین سو میزائيلی سسٹم ایران کی تحویل میں نہ دیۓ جانے کے بارے میں کہا کہ اس سلسلے میں بہت سے دوطرفہ مذاکرات کۓ جا چکے ہیں اور ایران نے روس سے کہا ہے کہ اگر مذاکرات کے ذریعے یہ معاملہ حل نہ ہوا تو وہ روس کے خلاف مقدمہ دائر کرے گا۔ماسکو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمود رضا سجادی نے بھی کہا ہے کہ ایس تین سو میزائيلی سسٹم کا تحویل دینا جانا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے منافی نہیں ہے اوراسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے روس کے خلاف مقدمہ دائر کۓ جانے کا مقصد یہ ہے کہ روس کو ایس تین سو میزائلی سسٹم ایران کی تحویل میں دینے کے لۓ قانونی جواز مل جائے۔ روسی وزارت خارجہ کے ترجمان الیگزینڈر لوکا شوئچ نے بھی اس خبر پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوۓ کہا ہے کہ روس عالمی عدالت میں یہ معاملہ حل کرنے کے بجاۓ دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔.............
/169