26 اگست 2011 - 19:30

امريکہ کے ايک سينيئر سفارت کار نے خبردار کيا ہے کہ اگر فلسطيني انتظاميہ نے آئندہ مہينے اقوام متحدہ ميں اپني رکنيت کا مسئلہ اٹھايا تو واشنگٹن سے اسے ملنے والي مالي امداد روک دي جائے گي ـ

ابنا: بيت المقدس ميں امريکي قونصل خانے کے سفارت کار ڈينيل رابن ايشٹن نےکہا ہے کہ فلسطيني انتظاميہ اقوام متحدہ کي رکنيت حاصل کرنے کي کوشش کر رہي ہے ليکن اگر ايسا ہوا تو امريکہ فلسطينيوں کي مالي امداد روک دےگاـ

انہوں نے دھمکي دي کہ اس رکنيت سے متعلق سلامتي کونسل کي قرارداد کو بھي امريکہ ويٹو کر دے گاـ
فلسطيني انتظاميہ بيس ستمبر کو جنرل اسمبلي کے سالانہ اجلاس ميں اقوام متحدہ ميں اپني رکنيت کا موضوع پيش کرنے والي ہےـ يہ فيصلہ اسرائيل سے مذاکرات ناکام ہو جانے کے بعد کيا گيا ہے-

............

/169