ابنا: اطلاعات کے مطابق انقلابيوں کي مصراتہ بريگيڈ، سترہ فروري بريگيڈ اور شہدائے طرابلس بريگيڈ نے تين سمتوں سے اس علاقے پر حملہ کرکے اسے اپنے قبضے ميں لے لياـ کہا جاتا ہے کہ معمر قذافي کا بيٹا سيف الاسلام اسي علاقے ميں روپوش ہےـ پيرس ميں ليبيا کي عبوري کونسل کے نمائندے منصور سيف النصر نے کہا ہے کہ معمر قذافي ابھي بھي طرابلس ميں چھپا ہوا ہےـ عبوري کونسل نے قذافي کي گرفتاري کے لئے ايک ملين ساٹھ لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کيا ہےـ عبوري کونسل نے يہ بھي اعلان کيا ہے کہ اگر قذافي کے حامي فوجي ہتھيار ڈال ديتے ہيں تو انہيں معاف کر ديا جائے گا۔............
/169