25 اگست 2011 - 19:30

عراق کے جنوبي شہر بصرے ميں دو کار بم دھماکوں ميں کم از کم چونتيس افراد شہيد ہو گئے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق جمعرات کي شب رات بصرے کے ابي خضيب علاقے ميں ايک امام بارگاہ کے نزديک دونوں دھماکے ہوئے جن ميں چونتيس افراد شہيد اور چورانوے زخم ہوگئےـ اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اموات ميں اضافے کا انديشہ ہے کيونکہ بعض زخميوں کي حالت نازک ہےـ جيسے جيسے عراق سے امريکي فوجيوں کے انخلاء کا وقت نزديک آتا جا رہا ہے اس ملک ميں مشکوک طريقے سے بد امني ميں اضافہ ہو رہا ہے اور اسي بد امني کو بہانہ بناکر امريکہ اپني فوجي موجودگي جاري رکھنے کي بات کر رہا ہے۔............

/169