21 اگست 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان رامین مہمان پرست نےکہاہےکہ تین امریکی شہریوں کےکیس میں قانونی تقاضوں کوپوراکیاگیاہے۔

ابنا: ہمارےنمائندےکی رپورٹ کےمطابق رامین مہمان پرست نے دوامریکی شہریوں کوسزائےقید کےفیصلےکےبارےمیں کہاکہ تین امریکی شہریوں پرجاسوسی اور ایران میں غیرقانونی طورپر داخل ہونےکےالزامات کی عدلیہ میں مکمل تحقیقات ہوئی اوراس کی بنیاد پردومجرموں کوسزائےموت سنائی گئی۔
وزارت خارجہ کےترجمان نےامریکی شہریوں کےکیس کی کاروائی کےبارےميں کہاکہ تین امریکی شہریوں کےمقدمہ نےصحیح عدالتی عمل اورعدالتی خودمختاری کےساتھ اپنےقانونی تقاضے پورے کئےہيں اوراس قانونی عمل کےتسلسل کےنتیجےمیں ہی مجرموں کوعدالت میں اپیل کرنےکاحق ہے۔
واضح رہے کہ دو امریکی جاسوسوں کوتہران کی ایک عدالت نےایران میں غیرقانونی طریقےسےداخل ہونےاورامریکہ کےلئےجاسوسی کرنےکےالزامات میں آٹھ آٹھ سال قیدکی سزاسنائی ہے۔
............. 
/169