21 اگست 2011 - 19:30

غزہ كی پٹی پر صیہونی حكومت كے تازہ ترين حملے كے جواب میں وينزويلا نے اسرائيلی سفير كو ملك بدر كر ديا ہے ۔

ابنا:  ويب سایٹ "محيط" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ وينزويلا كی حكومت نے ۲۰ اگست كو اسرائيل كے غزہ پر حملے كے خلاف احتجاج كرتے ہوئے صہیونی ریاست كے سفير شلومو كوھين اور سفارت خانے كے بعض اسرائيلی ملازمين كو ملك سے نكال ديا ہے ۔

وينزويلا كے صدر ھوگو چاوز نے بھی صہیونی ریاست  كے غزہ كی پٹی پر حملے كی مذمت كی اور اس حكومت كو قاتل اور فلسطين میں نسل كشی كی ذمہ دار قرار ديا ۔

ھوگو چاوز نے وضاحت كی كہ وينزويلا كی كوشش ہے كہ غزہ كی پٹی میں غذائی اور طبی اشيا ارسال كرے ۔ .............

 169