19 اگست 2011 - 19:30

روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شام کے صدر کی اقتدار سے علیحدگی کے لیے امریکہ اور یورپی یونین کی درخواست کی مخالفت کی ہے۔

ابنا: روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم شام کے صدر بشار اسد کے بارے میں امریکہ اور یورپی یونین کے نظریات کو قبول نہیں کرتے اور ہم اس سلسلے میں اپنی اصولی پالیسی کو جاری رکھیں گے۔

امریکی صدر باراک اوباما اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے حالیہ دنوں میں اپنے بیانات میں شام کے صدر بشار اسد کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے اس بیان میں شام کے مسئلے کے بارے میں ماسکو کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشار اسد کی سربراہی میں شام کی حکومت کو اقتصادی اصلاحات اور سیاسی و سماجی پروگراموں پر عمل درآمد کے لیے مناسب موقع ملنا چاہیے۔
.............

/169