ابنا: الحرمین ویب سائٹ نے فوجی ذرایع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کے دسیوں جنگي ٹینکوں کو شام کے ساتھ اردن کی سرحد کی طرف جاتے دیکھا گيا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق آگاہ ذرایع نے سعودی عرب کی اس فوجی نقل و حرکت کو شام کے خلاف خطرہ قراردیا ہے اور کہا کہ یہ اقدام شام کے خلاف فوجی حملوں کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔ قابل ذکر ہے آل سعود نےدنیا کو تعجب میں ڈالتے ہوئے اپنے ملک میں مقیم شامی شہریوں کو اجازت دی ہے وہ دمشق کی حکومت کے خلاف مظاہرے کرسکتےہیں۔ شام کے خلاف سعودی عرب کا یہ عجیب وغریب رد عمل ایسے عالم میں سامنے آرہا ہے کہ تیونس اور مصر میں عوامی انقلابوں کی کامیابی کےبعد سعودی عرب میں عوام نے دسیوں مرتبہ مظاہرے کئےہیں لیکن سعودی عرب نے عوامی مظاہروں کے خوف سے ہرطرح کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر کڑی پابندیاں لگادی ہیں۔............
/169