ابنا: المنار کے مطابق بعض عرب ممالک پیسے اور ذرایع ابلاغ کے سہارے شام میں دہشتگردی اور فتنے پھیلارہے ہیں۔ فلسطین کے اس اخبار نے لکھا ہےکہ جنوبی خلیج فارس کے بعض ممالک یہ سوچتےہیں کہ وہ امریکہ اور صہیونی ریاست کی خدمت کرکے ، عرب قوموں کو نقصان پہنچا کر اور دہشتگردانہ اقدامات سے ملت عرب کی قیادت حاصل کرلیں گے ۔ یادرہے شام کے شہریوں نے حال میں پرامن مظاہرے کرکے سیاسی اور اقتصادی اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے لیکن بعض بیرونی عناصر نے مظاہرین کی صفوں میں شامل ہوکر بدامنی پھیلانا شروع کردی ہے۔............
/169