17 اگست 2011 - 19:30

واشنگٹن……امریکا میں فوج کے ترجمان سمجھے جانے والے جریدے ”ڈیفنس نیوز“نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل دفاعی پیداوار اور فوجی مقاصد کے لیے استعمال کی جانے والی مصنوعات کے میدان میں ترکی سے پیچھے رہ گیا ہے .

ابنا: جبکہ ترکی دفاعی پیداوار میں اب امریکا کا مقابلہ کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ترکی کی فوجی ساز و سامان تیار کرنیوالی کمپنی”اسیلسان“نے وہ تمام فوجی مصنوعات تیار کرنا شروع کر دی ہیں جو اس کی ہم عصر امریکی اور اسرائیلی کمپنیاں تیار کر رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2009 میں ترک دفاعی کمپنی100 بڑی کمپنیوں میں 93ویں نمبر پر تھی اور صرف دو سال کے عرصے میں اس نے اپنی کارکردگی بہتر بناتے ہوئے80 بڑی کمپنیوں میں اپنا نام شامل کر لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ترکی جس تیز رفتاری سے دفاعی مصنوعات سازی میں سفر کر رہا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس کی دفاعی کمپنی اگلے کچھ عرصے میں دنیا کی 50 بڑی کمپنیوں میں اپنا شمار کرنا شروع کر دے گی۔  ............

/169