ابنا: يہ جھڑپ صنعا کے التغيير اسکوائر پر ہوئي جس ميں عبد اللہ صالح کي حکومت کا مخالف ايک فوجي اور ايک عام شہري ہلاک ہوا ہے جبکہ کئ لوگ زخمي ہوئے ہيں-
در ايں اثنا يمن کے ابين صوبے کے زنجبار شہر ميں بھي جھڑپوں کي خبر ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں ميں مظاہروں کے دوران ، عبد اللہ صالح کے حامي فوجيوں کي جانب سے عام شہريوں پر حملوں کي شديد مذمت کي گئ -
مظاہرين نے عبد اللہ صالح کي برطرفي کا بھي پرزورمطالبہ کيا جو في الحال علاج کے لئے سعودي عرب ميں موجود ہے-ادھر شمالي يمن ميں ايک بم دھماکہ ہوا ہے جس ميں چودہ لوگ ہلاک ہو گئے -............
/169