ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے طبی ذرائع نے بتایا کہ عراق کے مشرق میں واقع کوت شہر میں آج دو کار بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں تینتیس افراد ہلاک اور باون زخمی ہوگئے۔ دارالحکومت بغداد کے جنوب میں واقع صوبہ کربلا میں بھی ایک پولیس اسٹیشن کے پاس دو کار بم دھماکے ہوئے جن میں آٹھ افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہوگئے۔ ان دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ادھر صوبہ دیالہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں کم از کم دس افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوئے ہیں جبکہ صوبہ صلاح الدین کے شہر تکریت میں انسداد دہشت گردی کے ادارے کی عمارت پر ہونے والے حملے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔ مقدس شہر نجف اشرف میں بھی حضرت علی علیہ السلام کے روضہ اقدس کے نزدیک کئی بم دھماکے ہونے کی خبر ہے جن میں کم از کم چار افراد مارے گئے اور بیس زخمی ہوگئے۔ کرکوک شہر میں بھی دو دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں ایک عراقی ہلاک اور اٹھارہ دیگر زخمی ہوگئے۔............
/169